خیرپور: جشن آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب، اسکاؤٹس کے دستوں نے قومی پرچم کو سلامی دی

10

خیرپور،14اگست(اے پی پی): خیرپورمیں جشن آزادی حب الوطنی کے جذبے سے منایا گیا،جشن آزادی کی مرکزی تقریب اسکاؤٹس گراؤنڈمیں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ابڑو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ سولنگی، اسسٹنٹ کمشنر صفدر علی میرانی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہدی رضا آرائیں نے مشترکہ طور پر قومی پرچم لہرایا۔

اسکاؤٹس کے دستوں نے قومی پرچم کو سلامی دی اور مختلف مقامات پر مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے جبکہ  پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔