سکھر ؛ موٹروے کی جانب سے جشن آزادی پر تقریب، جشن آزادی کا کیک کاٹا، مسافروں میں قومی پرچم تقسیم

11

سکھر،14اگست(اے پی پی )؛ سکھر موٹروے کی جانب سے  جشن آزادی تقریب کا انعقاد کیا  گیا ،ایس ایس پی موٹر وے نے دیگر افسران کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا ۔

موٹروے پولیس نے نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں میں قومی پرچم کے ساتھ ساتھ تحائف بھی تقسیم کیے جبکہ روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی بھی دی گی۔ موٹروے پولیس کی جانب سے ایس پی موٹروے کی قیادت میں سکھر ٹول پلازہ سے روہڑی ٹول پلازہ تک فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔تقریب میں سکھر سیکٹر کے تمام ڈی ایس پیز سمیت بڑی تعداد میں موٹروے پولیس اہلکاروں نے شرکت کی ۔