اسلام آباد،28اگست(اے پی پی): پاک بحریہ کیجانب سے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کی مدد سے قمبر،بکرانی،لاڑکانہ ،سانگھڑ اور سکھر کے نواحی علاقوں میں محصور افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرزکے ذریعے راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے۔سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی مسلسل فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔پاک بحریہ مصیبت کے شکار ہم وطنوں کی بحالی تک امدادی آپریشن جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔











