لاہور، 30اگست(اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ڈسکہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں رکن پنجاب اسمبلی باؤ محمد رضوان،صاحبزادہ عثمان خالد، خواجہ عاطف رضا، سمیع اللہ ملہی،قاری ذوالفقار سیالوی، وسیم احمد،خواجہ سلمان،محمودالحسن،رانا عثمان، طاہر رؤف اور محمد بلال شامل تھے
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تحصیل ڈسکہ کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رہے گی، ڈسکہ کو وزیرآباد میں شامل نہیں کیاجائے گا۔انھوں نے کہا کہ ڈسکہ میرے دل کے قریب ہے، اس شہر کی حالت بدلیں گے،ڈسکہ سمیت ہر حلقے میں بھرپور ترقیاتی کام کروائیں گے، علاقے میں بنیادی سہولتوں کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔
وفد نے تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رکھنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہمارا مطالبہ مان کر ہمارے دل جیت لئے ہیں۔











