چودھری پرویز الٰہی سے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کی ملاقات ، وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا

16

لاہور، 30اگست (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے ملاقات کی۔ ظفر مسعود نے بینک آف پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مصیبت میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آج پاکستان ہم سب سے ایثار و قربانی کا تقاضا کررہاہے۔ انھوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مددکرنا عین عبادت ہے، سیلاب متاثرین کی مدد ہم سب کا اخلاقی،قومی و مذہبی فریضہ ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صاحب حیثیت بینک آف پنجاب کے اکاؤنٹ نمبر 6010159451200028 میں دل کھول کر امدادی رقوم جمع کرا ئیں۔ وزیراعلیٰ فلڈریلیف فنڈ کا IBAN نمبر 6010159451200028 PK92BPUNہے۔ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم شفاف طریقے سے متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی،کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے،جن لوگوں کے گھر بار تباہ ہوئے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر مالی امداددیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کا سہارا بنیں،وطن عزیز کی مٹی آج ہم سب سے دکھی انسانیت کی خدمت کا تقاضا کرتی ہے۔

 چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی ناقابل بیان ہے،اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے سب کو مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

 بینک آف پنجاب کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ کاشف،ہیڈ مارکیٹنگ اسد ضیاء، چیف آف سٹاف بینک آف پنجاب نوفل داؤد او ردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔