سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک 400 بچوں سمیت 1200 افراد جاں بحق ہوئے؛ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب

36

اسلام آباد،1ستمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جمعرات کو یہاں   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک 400  بچوں سمیت 1200 افراد جاں بحق ہوئے ہیں  ، جبکہ 4 ہزار زخمی ہوئے  ہیں،  لوگوں کے مویشی، گھر اور املاک سیلاب میں بہہ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ 10  ملکوں کی فہرست میں شامل ہے۔