شجاع آباد؛جماعت اہل سنت ،علامہ اظہر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کیلئے راشن، بستر اور کپڑوں پر مشتمل قافلہ روانہ

8

شجاع آباد، 03 ستمبر(اے پی پی): مرکز اہل سنت درسگاہ محمدیہ اظہرالعلوم نوری جامع مسجد شجاع آباد، جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل شجاع آباد اور علامہ اظہر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کیلئےلگائے گئے امدادی کیمپ میں عوام اہل سنت کی طرف سے عطیات جمع کروائے گئے۔

 صاحبزادہ حافظ محمد ارشاد خان اظہری نے کہا کہ  100 سے زائد خاندانوں کا راشن بستر اور کپڑے سیلاب زدگان کی خدمت میں پیش کرنے کیلئے قافلہ روانہ ہو چکا ہے، راجن پور کے مضافات حاجی پور اور فاضل پور میں صاحبزادہ حسیب احمد خان اظہری کی نگرانی میں تقسیم کیا جائے گا۔

 صاحبزادہ حافظ محمد ارشاد خان اظہری نے دعا کرائی اور قافلے کو روانہ کیا اور کہا کہ اس وقت میں خود قافلے کے ساتھ ہوں اور اپنی نگرانی میں تقسیم کا عمل مکمل کرواؤں گا۔