گلیات، 03 ستمبر (اے پی پی ):تحصیل مئیر سردار شجاع نبی نے محکمہ فشریز ایبٹ آباد کے تعاون سے یوسی نتھیا گلی کیری سیفالی کے مقام پر ،8000 مختلف اقسام کی چھوٹی مچھلیاں کی fish seed stocking ماہی گیری کا عمل کیا ۔ جس کا مقصد اہل علاقہ میں مچھلی کی اہمیت افزائش نسل اور قدرتی ماحول کو برقرار رکھنا تھا۔
تحصیل مئیر سردار شجاع نبی نے محکمہ فشریز کے تمام آفسران اور سٹاف کے اس کام کو سراہا اور اہل علاقہ سے درخواست کی کہ مچھلی کے غیر قانونی شکار سے اجتناب کیا جائے اور ضلع ایبٹ آباد کے دیگر علاقوں میں بھی ماہی گیری کا عمل کیا جائے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر فیشریز نے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے کرنٹ، جنریٹر، ڈائنامائیٹ اور زہریلی دوا ڈال کر مچھلیوں کا شکار کرنا آبی حیات کے مکمل خاتمے کا سبب بنتا ہے جوکہ ظلم ہے اور قانوناً سنگین نوعیت کا جرم ہے ،جس کی سزا چھ ماہ سے دو سال تک قید اور پچاس ہزار سے دو لاکھ تک کا جرمانہ ہے، لہذا تمام افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مندرجہ بالا طریقوں سے مچھلیوں کا شکار کرنے والے ماہی گیروں کے ساتھ فشریز سٹاف کی طرف سے کوئی نرمی روا نہیں رکھی جائیگی اور موقع پر پکڑ کر حوالہ پولیس کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔











