عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،  اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر ہمہ وقت بازار میں دستیاب ہونی چاہیے؛ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

20

اوکاڑہ،04ستمبر(اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اس پر نہ تو کوئی سمجھوتہ کیا جا سکتا ہے اور نہ اس پر کوئی دوسری رائے ہے، عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر ہمہ وقت بازار میں دستیاب ہونی چاہیے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عام صارف کا استحصال کرنے والا قانون کی گرفت سے نہیں بچنا چاہیے، ضلعی کنزیومر پروٹیکشن کونسل صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے جن قابل عمل تجاویز پر متقفق ہوگی اس پر فوری عملدر آمد کو یقینی بنا یا جائے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اراکین کونسل سے بازار کی عمومی صورت حال اشیاء کی قیمتوں دستیابی اور معیار سے متعلق دریافت کیا جس پر متعلقہ سرکاری محکموں اور صارفین کے نمائندوں نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں ،معیار اور دستیابی سے متعلق اپنی آراء پیش کیں۔

اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین، صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق،سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید،سماجی تنظیم ” ماڈا” کے صدر/ سینئر جرنلسٹ محمد مظہر  رشید چوہدری سمیت دیگر اراکین کونسل نے شرکت کی۔