ملتان؛ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا

9

ملتان،05 ستمبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پیش پیش، ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے امدادی سامان روانہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کمپنی کی جانب سے خشک راشن اور مشروبات کا ٹرک عطیہ کیا گیا ہے ، سیلاب متاثرین کی بحالی و امداد ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

طاہر وٹو نے کہا کہ سول سوسائٹی کا اس کارخیر میں مثالی جذبہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سیلاب متاثرین کی امداد میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے ، مشکل وقت میں ہر ادارے کو کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے۔

 سی ای او کمپنی فاروق ڈوگر نے کہا کہ راشن کی فراہمی کمپنی ملازمین کی جانب سے مدد کی ادنیٰ کاوش ہے۔