سیلاب سے متاثرہ افراد کے مکانات کے نقصانات کا سروے آج سے شروع ہورہا ہے، پندرہ دنوں میں مکانات کی تعمیر بھی شروع ہو جائے گا ہر متاثرہ مکان دوبارہ تعمیر کر کے دیں گے۔وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید

23

لاہور (5 ستمبر): وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے سیلاب زدہ  علاقوں کا دورہ کیا۔ایم پی اے سردار احمد علی دریشک بھی ان کے ہمراہ تھے،میاں محمود الرشید نےسیلاب متاثرین میں کھانے پینے کی اشیاء، گیس کے چولہے اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا۔وزیر بلدیات نے ڈی جی خان کے نواحی علاقوں میں سیلاب زدگان سے ملاقات  کی اورخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے میری خصوصی ڈیوٹی لگائی ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کے خود دورے کروں اور متاثرین کی مشکلات کا ازالہ کروں،کل بھی کمشنر، ڈی سی سمیت محکمہ مال تمام عملہ ہمارے ساتھ اسی کام میں مصروف رہا ڈی جی خان سے گودھ پور سڑک کی تعمیر بہت جلد شروع ہوگی مکانات کے نقصانات کا سروے آج سے شروع ہورہا ہے پندرہ دنوں میں مکانات کی تعمیر بھی شروع ہو جائے گا ہر متاثرہ مکان دوبارہ تعمیر کر کے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فصلوں اور مویشیوں کے نقصان کا بھی معاوضہ دیا جائے گا ان شا اللہ متاثرین کی تمام مشکلات کا ازالہ کریں گے۔