گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے تاجروں کے وفد کی ملاقات

18

لاہور، 25 ستمبر (اے پی پی):  گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے تاجروں کے وفد نے چیئرمین تاجران اتحاد گروپ لاہور محمد ابوبکر  کی سربراہی میں  ملاقات کی۔ملاقات میں تاجروں کو  درپیش مسائل، روڈ انفراسٹرکچر، تجاوزات سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا.گورنر پنجاب نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کا پہیہ چلتا ہے تو ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور ملک ترقی کرتا ہے. ملک معاشی چیلنجز اور سیلاب کی وجہ سے مشکل حالات سے گزر رہا ہے. اس وقت سب سے بڑا مسلہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی ہے. ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پالیسیوں کا تسلسل بہت اہم ہے. بلیغ الرحمان نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے ہر مشکل وقت میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے. سیلاب متاثرین کی مدد میں تاجر برداری آگے بڑھ کر کردار ادا کر رہی ہے. وفد میں سحر مرزا پریزیڈینٹ ویمن ونگ، ایم وقار چوہدری جنرل سیکرٹری ، زید بن سجاد سینئر نائب صدر ، سینئر وائس چئیرمین شاہد خان، سینیر نائب صدر ممتاز خان ، صدر آشیانہ روڈ ملک شہروز، نائب صدر محمد رضوان، محمد ثاقب بٹ میڈیا انچارج ، وقاص بھٹی میڈیا کواڈینٹر، شامل تھے۔