پاک فضائیہ کی جانب سے متاثرینِ سیلاب میں 02 ماہ کا راشن تقسیم

17

اسلام آباد،26 ستمبر (اے پی پی ): پاک فضائیہ کی جانب سے خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ  کے مطابق پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کی  امداد کے لیئے دو ماہ کا راشن تقسیم کیا تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام مکمل ہونے تک متاثرینِ سیلاب کو خود کفیل کیا جاسکے جبکہ پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو مفت ادویات اور طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے ضرورت مند خاندانوں میں 16650 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 750 پانی کی بوتلیں اور 777 خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے جبکہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 920 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔