یکم ربیع الاول 1444 ھ 28 ستمبر 2022 ءبروز بدھ کو ہوگی، مولانا سیدمحمدعبدالخبیر آزاد

15

کوئٹہ 26 ستمبر(اے پی پی): چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سیدمحمدعبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کچہری روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علماءاکرام سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا اور کچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، پورے ملک میں عدم رویت رہی اور چاند نظر نہیں آیا لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ربیع الاول 1444 ھ 28 ستمبر 2022 ءبروز بدھ کو ہوگی اور 12 ربیع الاول 9 اکتوبر 2022 ءبروز اتوار کو ہوگی، اجلاس کے آخر میں بلوچستان کے علاقے خوست میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں سمیت عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام ترقی وخوشحالی، اتحاد و وحدت مقبوضہ کشمیر فلسطین کی آزادی اور سیلاب زدگان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔