سکھر: ہندو پنچایت کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم مقامی ہال میں منعقد ہوئی

21

سکھر،03اکتوبر(اے پی پی) ہندو برادری کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ شدھانی شیوامنڈل، گوشالا کمیٹی اور ہندو پنچایت سکھر کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کے لئے راشن و امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب مقامی دربار ہال میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خاص شدھانی دربار کے نوم جوت کے سنت یوڈیشٹر لال سپت ادھے لال (رائے پور) تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں اقلیت رہنما راج کمار عرف راجو پی پی،رنجیت کمار، موہن لال،گوبند رام ماکھیجا، بنٹی جاوڑا سمیت دیگر معززین شامل تھے،تقریب میں سیلاب متاثرین نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں ڈھائی سو سے زاہد متاثرہ خاندانوں میں راشن بیگ و امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اودے لال نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، یہ امداد نہیں چھوٹی سی کوشش ہے،اس موقع پر سیلاب متاثرین کی جانب سے تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔