ملتان، 26 اکتوبر (اے پی پی ): انٹر بینکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں نیشنل سیونگ بینک نے پنجاب بینک کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔
سٹیٹ بینک کے زیراہتمام جاری انٹر بینکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے روز کھیلے نیشنل سیونگز نے گروپ ڈی کے اہم ترین سنسنی خیز میچ میں بینک آف پنجاب کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کی اور کوارٹر فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔
نیشنل سیونگز نے گروپ ڈی کی لیڈر شپ کا فیصلہ کن میچ میں بینک آف پنجاب کا 122رنز کا ہدف اننگز کے سیکنڈ لاسٹ اوور میں مکمل کیا ۔عزیر احمد اور کپتان محمد علی کے درمیان ناقابل شکست سنچری پارٹنر شپ ہوئی، محمد علی کو تیز رفتار 48رنز ناٹ آؤٹ بنانے اور 2وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا اوپننگ بیٹر محمد عزیر نے ناقابل شکست ففٹی 55رنز بنائی۔
کوارٹر فائنل کیلئے دو دو میچز کی فتوحات کے ساتھ فائنل ایٹ ناک آؤٹ مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے مضبوط ترین امیدواروں کی فہرست میں پنجاب ،بینک الحبیب، حبیب بینک بھی شامل ہو گئی ہیں۔











