اوکاڑہ،29اکتوبر(اے پی پی ): اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف اوکاڑہ چوھدری امانت علی انجم کی خصوصی ہدایت پر وائلڈلائف انسپکٹر تحصیل دیپالپور میاں ممتاز احمد وٹو ، میاں مظہر اقبال وٹو ہیڈ وائلڈلائف واچر عبدالعظیم ہیڈ وائلڈ لائف واچر نے علاقہ دریائے ستلج سلیمانکی بارڈر بیلٹ حویلی لکھا اوکاڑہ کی گشت وپڑتال کرتے ہوئے ملزمان نعمت علی ، ناصر ، بنیامین، محمد خالد سکنہ مدھانی والہ تحصیل منچن آباد ضلع بہاولنگر کو شکار فالکن کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
ملزمان سے بطورِ مال مقدمہ شکار کیاہوا(بہری بچہ پرندہ) برآمد کیا اور موقع سے گرفتار کرکے وائلڈلائف ایکٹ 2007 کے تحت چالان مرتب کرکے بعدعدالت مشتاق احمد خان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ دیپالپور پیش کیا ۔
عدالت عالیہ کےحکم پر برآمد کیاگیا پرندہ (بہری بچہ) آزاد کر دیا اور ملزمان کی درخواست پر وائلڈلائف ایکٹ 2007 کے مطابق محکمانہ معاوضہ مبلغ/40000 ہزار روپے کیاگیا۔











