ميرپورخاص،29 اکتوبر ( اے پی پی): مسلم کھتری ملک فاؤنڈیشن کی جانب سے بسلسلہ عید میلاد النبی ﷺ کی محفل سجائی گئی۔اس محفل کی صدارت خلیلی جماعت کے روحانی پیشوا خاندان سے پیر ڈاکٹر ناصر جان سرہندی نے مہمان خاص کی حیثیت سے کی۔ سماجی شخصیت و چیئرمین حاجی محمد علی محمدریاض (تھرپارکرشورم) غلام حسین ، زبیر بھائی (بینکیوٹ عمارہ) کاشف بھائی ، اسامہ بھائی (کالے خاں پمپ والے) اور شہر کے معزز شخصیات نےشرکت کی۔
پروگرام کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہی وسلم پیش کی گئی۔نظامت کے فرائض روشن عالم نے ادا کیے۔بعد ازاں مبلغ دعوت اسلامی نے بیان کیا۔آنے والے تمام معزز مہمانان گرامی کو منتظمین نے پھولوں کے ہار اور سندھ کا روایت و اجرک کے تحائف پیش کیئے گئے۔
مسلم کھتری ملک فاؤنڈیشن کے روح رواں ملک اختر ملک فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد بتائے اور آخر میں حیدر راجپوت نے آنے والے تمام مہمانان گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔











