پشین،31 اکتوبر( اے پی پی ): محکمہ جنگلات وجنگلی حیات ڈائریکٹر اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان سید ثناؤ اللہ آغا نے کہاکہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے ہم سب کا یہ فرض ہے آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بند خوشدل خان سونامی ٹری پلانٹیشن اور فارسٹ آفس میں نرسری کا دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈائریکٹر اکاؤنٹنٹ جنرل سید ثناؤ اللہ آغا نے بند خوشدل خان میں سونامی ٹری پلانٹیشن کے تحت لگائے گئے۔ اس موقع پر فارسٹ آفیسر اجمل خان کاکڑ نے بریفنگ دی۔ سید ثناؤ اللہ آغا نے کہاکہ اس وقت پاکستان کو سب سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور انسانی زندگی کی بقاء کےلیے انہتائی ضروری ہے۔ شجر کاری مہم نہ صرف جنگلات کے اہم ترین کردار میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ درختوں سے موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتی ۔











