گھوٹکی؛شہید ہونے والے افسران اور اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میرپورماتھیلو میں ادا  کر دی گئی

9

گھوٹکی،06نومبر(اے پی پی)؛ اوباڑو رونتی کچے میں شہید ہونے والے افسران اور اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میرپورماتھیلو میں ادا  کر دی گئی ہے۔

نمازہ جنازہ میں سیاسی سماجی رہنماوں، پولیس، رینجرز اور ضلع افسران سمیت شہریوں کی  بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہداء کو نماز جنازہ کے بعد پولیس کے دستے نے سلامی دی اور قومی ترانہ بجا کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 بعدازاں شہید پولیس اہلکاروں اور افسران کی جسد خاکی آبائی اضلاع کو روانہ کر دی گئی ہیں، شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی اوباڑو عبد المالک بھٹو، ایس ایچ او میرپور ماتھیلو عبد المالک کمانگر، ایس ایچ او دین محمد لغاری سمیت  اوباڑو تھانہ کے اہلکار پولیس اہلکار سلیم چاچڑ،  جتوئی پتافی میرپورماتھیلو تھانہ کے اہلکار شامل ہیں،جنہیں انکے آبائی میں تدفین کیا جائے گا۔