مری؛یوم اقبال کے موقع پر تقریب کا انعقاد، سکول کے بچوں نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا

80

مری،09نومبر(اے پی پی):ملکہ کوہسار مری میں یوم اقبال کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں سکول کے بچوں نے حصہ  لیا اور تقریر ی مقابلے ہوئے۔اسسٹنٹ کمشنر مری محمد یوسف نے انعامات شیلڈز تقسیم کیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے فرمودات کی روشنی میں ہم  سب اور طلباء طلبات سمیت عمل کرتے ہوئے مثالی زندگی گزار سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اقبال کانظریہ ہماری موجودہ نسلوں کے لئے معشل راہ ہے،ان کابے لوث پیغام آج بھی ہمیں اجتماعی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتاہے۔