رحیم یار خان ؛ڈپٹی کمشنر کا  گورنمنٹ سیکنڈری سکول فار سپیشل پرسن کا دورہ 

15

رحیم یار خان، 11 نومبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد سلمان خان نے جمعہ  کو یہاں  گورنمنٹ سیکنڈری سکول فار سپیشل پرسن کا دورہ کیا ہے  جہاں انہوں نے مختلف کلاس رومز میں سپیشل بچوں کو دستیاب سہولیات اور تدریسی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

اس موقع پر سکول حکام نے بریفنگ  دیتے  ہوئے بتایا کہ   مختلف قدرتی معذوری کے حامل 204بچے ادارہ میں زیر تعلیم ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کو خصوصی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔کوئی بھی جسمانی معذوری بہترین ذمہ داریوں کی ادائیگی میں حائل نہیں ہو سکتی۔یہ بچے ہماری توجہ کے مستحق ہیں اور معاشرے کا فعال رکن کے طور پر کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ضلع میں سپیشل بچوں کے تعلیمی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ تدریسی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے۔ سپیشل بچوں کے تعلیمی اداروں میں سہولیات فراہمی کے لئے مخیر حضرات اور اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ڈی سی نے کہا کہ سپیشل بچوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ فراہمی تعلیم کے آلات فراہم کئے جائیں گے۔

اس موقع پر  اسسٹنٹ کمشنر سرمد علی بھاگت سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔