اوکاڑہ،11نومبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر کھیلوں کے فروغ کے لیے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام جناح اسٹیڈیم اوکاڑہ میں کبڈی ٹاکرا کاانعقاد کیا گیا جس میں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے ٹیموں کر درمیان درمیان کبڈی کازبردست مقابلہ ہوا ۔کبڈی میچ میں کمشنر ساہیوال ڈویژن جاویداختر محمود مہمان خصوصی کا ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا اور ضلعی افسران نے جناح سٹیڈیم میں استقبال کیا۔ ہزاروں شائقین کبڈی نے میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی۔ پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 33 کے مقابلے میں 37 پوائنٹس سے شکست دے کر مقابلہ جیت لیا اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے انعامات تقسیم کیے جیتنے والی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی کو2لاکھ اور رنر اپ ٹیم کے کپتان بلال اسلم گل کو 1لاکھ 25ہزار دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے بہت سی معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اپنا مثبت کردار ادا کر ے گی تاکہ ذیادہ سے ذیادہ پارکس اور اسٹیڈیم آباد ہوں انہوں نے کامیاب کبڈی میچ پر منتظمین سپورٹس آفیسر اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی کاوشوں کو سراہا۔ کبڈی میچ میں وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی میاں عبدالرشید بوٹی ،تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر محمد سلیم صادق و دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔











