میرپورخاص،11 نومبر( اے پی پی): میرپورخاص کی پچیس سالا کینسر زدا خاتون مسمات مہک کی عیادت و مدد کے لیئے کمشنر میرپورخاص سید اعجاز شاھ خاتون کے سرکاری کواٹر فاریسٹ کالونی نزد یاسین غوری گوٹھ پہنچے، خاتون سے عیادت کی اور علاج کے لیئے ایک لاکھ روپے کیش کی مدد کی۔ اس موقع پر کمشنر میرپورخاص سید اعجاز شاھ نے مریضہ کا سرکاری اخراجات پر علاج کرانے کا اعلان کیا. مریضہ مہک انکے معصوم بچوں کو دیکھکر دکھ ہوا، اللہ پاک سے دعا ہے کہ متاثرہ خاتون جلد صحتیاب ہو۔











