جنوبی پنجاب میں پولیس افسران و جوانوں کی فیزیکل فٹنس کیلیے سپورٹ سیشن کا انعقاد

43

ملتان،11 نومبر( اےپی پی): جنوبی پنجاب میں پولیس افسران و جوانوں کی فیزیکل فٹنس کیلیے سپورٹ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس  ڈاکٹر احسان صادق کے حکم پر جنوبی پنجاب کے تینوں ریجنز میں سپورٹس سیشن شروع ہے۔ جنوبی پنجاب بھر سے افسران و ملازمان نے گیموں میں حصہ لیا۔اے آئی جی ڈسپلن جنوبی پنجاب عمران شوکت کی سربراہی میں سپورٹس مینیجمنٹ کمیٹی تشکیل دے کر ایس ایس پی آپریشنز ملتان  کو سپورٹ کمیٹی کا فوکل پرسن مقرر کر کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی سرگرمیوں سے ملازمین کا زہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور ملازمین بڑھ چڑھ کر گیموں میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے گیموں میں حصہ لینے والے جوانوں کو داد دی اور کہا کہ پولیس فورس میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے پولیس افسران محکمانہ امور کی انجام دہی میں پروفیشنل ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے کھلاڑی بھی ہیں ڈاکٹر احسان صادق نے مزید کہا کہ مثبت سرگرمیوں کے انعقاد سے پولیس کا مورال بلند ہوتا ہے۔

جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے ٹیموں نے کرکٹ اور والی بال کے میچوں میں حصہ لیا،ہر ریجن میں سے ایک ایک ٹیم نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا سیمی فائنل میچز میں ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع وہاڑی کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا دونوں ٹیموں کے مابین کرکٹ اور والی بال کا فائنل میچ 15 نومبر کو سپورٹ گراؤنڈ ملتان میں کھیلا جائے گا فائنل میچ میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور جنوبی پنجاب ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ریجنل اور ضلعی سربراہان سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران و جوان میچ دیکھیں گے۔