مری؛موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عاصم گینگ گرفتار،مال مسروقہ برآمد

14

مری ، 12 نومبر (اے پی پی ): پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عاصم گینگ کا سرغنہ 03ساتھیوں سمیت گرفتارکر کے 06مسروقہ موٹر سائیکل اور گائے برآمد کر لی   ہیں، گرفتار ملزمان میں عاصم،عمران، عدنان اور نصرت شامل ہیں۔

ایس ایچ اومری نے بتایاکہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیا جائے گا جبکہ  ایس پی کوہسارکا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔