مری، 14 نومبر(اے پی پی):ملکہء کوہسار مری اورگردو نواح کے علاقوں بھوربن اور نیو مری میں موسلادھار بارش جبکہ گلیات کے علاقوں ایوبیہ خانسپور ڈونگاگلی نتھیا گلی اور مشک پوری میں ہلکی برف باری،بارش اور دُھند کی وجہ سے مری میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔مری اور مضافات کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ گزشتہ شب شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے تا حال جاری ہے بارش کے باعث سردی بڑھ جانے سے عوام الناس کے روز مرہ کے معمولات زندگی متاثر ہوئے،سرکاری ملازمین اور طلباء و طالبات کو اپنے اداروں تک پہنچنے کے لیے دشواری کا سامنا رہا بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔











