ملتان، 15 نومبر (اے پی پی ): پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹی20 سیریز کے سلسلے میں دونوں ممالک کی یوتھ ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 16 نومبر کو اور دوسرا میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ قبل ازیں پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کی چیمپئن ٹرافی کی تقریب رونمائی منگل کے روز ملتان سٹیڈیم پر منعقد کی گئی۔دونوں ممالک کی ٹیموں کے کپتانوں سعد بیگ(پاکستان ) اور احرار امین (بنگلہ دیش ) نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ ٹی 20 میچز کے شیڈول کے مطابق ٹاس ٹائم صبح 9بجے مقرر کیا گیا ہے اور میچ کا پہلا بال ساڑھے 9بجے پھینکا جائے گا ۔دریں اثناء پاک بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیموں کے مابین رواں سیریز کا واحد چار روزہ میچ ڈرا ہو گیا تھا اور ایک روز قبل اختتام پذیر ہونیوالی بیسٹ آف تھری انڈر 19 ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش نے ایک کے مقابلے میں فتوحات سے کامیابی اپنے نام کر چکی ہے۔











