فیصل آباد ،15 نومبر (اے پی پی ):جھنگ روڈ شیخ کالونی میں زیرہ اور سونف میں ملاوٹ کرنے والا کارخانہ موقع پر پکڑ لیا۔3000 کلو ملاوٹ شدہ زیرہ اور سونف قبضے میں لے کر کارخانہ سر بامہر کر دیا گیا اور ملاوٹ میں ملوث افراد کے خلاف تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ درج کروا دیا۔ مزید برآں ایک اور کارروائی میں اچار بنانے والے خفیہ کارخانہ کو بھی ڈھونڈ نکالا اور 2000کلو پھپھوندی زدہ اچار برآمد کر کے موقع پر ضائع کر دیا گیا۔ جبکہ صفائی، سٹوریج کے نہ مناسب انتظامات اور چوہوں کی موجودگی پر 50000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
دوسری طرف جانوروں کی چربی سے بنا 7000لیٹر مضر صحت اور نان ٹریس ایبل آئل قبضے میں لے لیا اور فیکٹری کو اصلاح تک سر بمہر کر دیا گیا۔