ایبٹ آباد،16 نومبر (اے پی پی):ایبٹ آبادکے علاقےبانڈا قاضی کے مقام پر گیس لیکج کی وجہ سے میاں بیوی کے جاں بحق ہوگئے،ریسکیو 1122کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں ،حادثے میں 26سالہ عبیدعلی اپنی بیوی سمیت موقع پر جاں بحق ہوگیا،ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے دونوں نعشوں کوایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔











