ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن  کا دورہ

68

چنیوٹ۔ 17 نومبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن چنیوٹ کادورہ۔ ڈپٹی کمشنر  نےمعلمات و عملہ کی حاضری سمیت صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیااور مختلف کلاسز میں جا کر طالبات کے تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے  قرآن مجید کے پیریڈ میں طالبات سے عربی کے درست تلفظ کی ادائیگی کے حوالے سے لیکچر  دیتے ہوئےبتایا کہ قرآن پاک کو درست تلفظ کے ساتھ پڑھیں الفاظ کی درست ادائیگی نہ کرنے سے اسکے معنی بدل جاتے ہیں لہٰذا معلمات بھی اس بات کا خاص خیال رکھیں اور طالبات کو قرآن پاک کے تلفظ کی درست ادائیگی کے حوالے سے پریکٹیکلی بتائیں۔ انہوں نے سکول کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا اور انچارج ادارہ کو  ہدایات جاری کیں۔