چنیوٹ، ڈپٹی کمشنر کا شہر کے مختلف پارکوں کا وزٹ

49

چنیوٹ، 17 نومبر(اےپی پی): ڈپٹی کمشنر محمد فاروق  نے شہر کے مختلف پارکوں کا وزٹ کیا۔ سی او ایم سی وقاص ہرل و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرمحمد فاروق رشید نے محلہ دلخوشاب پارک کا تفصیلی وزٹ کیا اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل دریافت کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ ہنگامی طور پر پارک کے اندر اور باہر صفائی کروائیں اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کروائیں۔ انکا کہنا تھا کہ اگر روزانہ کی بنیاد پر صفائی ہو تو بہت بہتری آ سکتی ہے۔ انہوں نے علاقہ مکینوں کو یقین دلایا کہ پارک کی مکمل صفائی کروائی جائے گی مگر آپکا بھی فرض ہے کہ اسکی حفاظت کریں اور عملہ صفائی سے تعاون کریں۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ وہ اپنے علاقے کی بہتری کیلئے انتظامیہ سے تعاون جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے قائد اعظم پارک کا تفصیلی وزٹ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پارک میں نصب لائٹس اور جھولوں کو مکمل طور پر فنگشنل کروائیں انہوں نے پارک کی بہتری کیلئے  مختلف امور کے حوالے سے سی او ایم سی وقاص ہرل کو مناسب ہدایات جاری کیں۔