ملتان،23 نومبر(اے پی پی):نیب ملتان کا کرپشن کے خلاف سالانہ دن منانے کے حوالے سے ایم ڈی اے میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب محسن مجید، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب آصف محمود شاہ، ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے شاکر عباس بزدار سمیت ایم ڈی اے کے تمام ڈائریکٹرز اجلاس میں شریک ہوئے۔
نیب ملتان کا کرپشن کے خلاف سالانہ دن منانے اور آ گاہی مہم ایم ڈی اے کے ساتھ مل کر چلانے پر اتفاق ہوا، کرپشن کے خلاف آگاہی مہم یکم دسمبر سے 15 دسمبرتک چلائی جائے گی اور آگاہی مہم کے سلسلے میں ملتان شہر کی مین شاہراہوں اور چوکوں پر کرپشن کے خلاف سٹیمر ز اور بینرز لگائے جائیں گے اور نیب ملتان اور ایم ڈی اے کے آفیسران کی کرپشن کے خلاف آ گاہی واک کے اہتمام پر اتفاق ہوا ہے کرپشن کے خلاف سالانہ مہم ڈے کی تمام سرگرمیاں ایم ڈی اے کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔











