نارووال کی خوبصورتی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد شاہ رخ نیازی سرگرم

44

نارووال،23 نومبر ( اے پی پی) ڈپٹی کمشنر نارووال نے بائی پاس نارووال پر  اپنے ہاتھ سے پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا،مختلف انواع و اقسام کے سدا بہار اور موسمی پھولدار اور خوبصورتی والے پودے پتوکی سے منگوا کر شہر کے چوکوں اور پارکوں میں لگائے جارہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نارووال نے میڈیا سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ شجرکاری مہم کی نگرانی میں ذاتی طور پر کررہا ہوں میڈیا اور نارووال کے ہر باسی سے ذاتی طور پر اپیل کرتا ہوں کہ ان پودوں کی حفاظت کے لئے عوام الناس کو آگاہی دیں تاکہ آب وہوا کے ساتھ ساتھ اس شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے۔