محمد آصف چوہدری کا طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ اور سولنگ سکیم بصیرہ کا دورہ

57

ملتان،25 نومبر(اے پی پی): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری کا طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ اور سولنگ سکیم بصیرہ کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات دئیے اور ہسپتال میں جاری سیوریج اور ڈسپوزل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

اُنھوں نے کہاکہ کام کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

سولنگ سکیم بصیرہ کا دورہ کرتے ہوئے محمد آصف چوہدری نے کہا کہ سولنگ معیاری انداز سے مکمل کی جائے،صاف پانی سیوریج اور ٹف ٹائلز کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔عوام کو یہ تمام سہولیا ت دے کر ریلیف فراہم کیا جائے،صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔

سیکرٹری ہاؤ سنگ نے منصوبوں کو مربوط منصوبہ بندی کے تحت مکمل کرنے کی ہدایا ت جاری کر دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور  متعلقہ اداروں کے آفیسران بھی موجود تھے۔