اوکاڑہ،25 نومبر(اے پی پی ):قومی شاہراہ اوکاڑہ بائی پاس آزان گارڈن کے قریب آئل ٹینکر اُلٹ گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 موٹر بائیک سروس، ایمبولینس اور فائر وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیموں نے کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے بچنے کےلیے ایریا کو کارڈن آف کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زمین پر بہنے والے پیٹرول کو ریت سے ڈھکا جا رہا ہے ۔ ٹینکر میں 10 ہزار لیٹر پیٹرول اور 15 ہزار لیٹر کے قریب ڈیزل موجود ہے۔ آئل ٹینکر ساہیوال سے اوکاڑہ 49 ٹو ایل کی طرف جا رہا تھا،حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث ہوا۔











