سکھر،26نومبر(اے پی پی): پیپلز ہاکی اسٹیڈیم میں انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں سکھر سے پانچ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں مہمان خاص یو سی چیئرمین حاجی وزیر مہر نے شرکت کی اور فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر حاجی وزیر مہر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہاکی گراؤنڈ ہماری یو سی میں آتا ہے ہم شکر گزار ہیں سید خورشید احمد شاہ کے جنہوں نے شہر میں ایسا بہترین گراؤنڈ مہیا کیا جس میں نیشنل سطح کہ ٹورنامنٹ ہوتے ہیں اور انٹرنیشنل پلیئرز آتے ہیں جس سے ہمارے نوجوانوں اور بچوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عارف محمود بھی موجود تھے۔











