رحیم یارخان، 29 نومبر(اےپی پی): فوجی فرٹیلائزرکمپنی گوٹھ ماچھی صادق باد کا بائیسواں سالانہ انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ آج اختتام پذیر ہوگیا۔ایف ایف سی گرین نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کی اورجیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کردیے گئےجبکہ ڈیرہ اسماعیل خان گالف کلب کی ٹیم رنر اپ رہی ،اچھی پرفارمنس کا مظاہر ہ کرنے والوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے ۔ریذیڈنٹ مینجر ایف ایف سی برگیڈیرطلعت محمودجنجوعہ(ر یٹائرڈ)نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم اورشرکاکا شکریہ ادا کیا۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سو سے زائد گالفرز نے حصہ لیا36 ہولزپر مشتمل خوبصورت سبزہ زار گراونڈ میں زبردست کھیل پیش کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے تکنیکی انداز سے اپنے کھیل کے جوہردکھائے اورمعیاری کھیل کابھرپورمظاہرہ بھی کیا ۔ٹورنامنٹ کے آخری روز خواتین اور بچوں نے بھی خوب کھیل پیش کرکے تقریب میں رنگ بکھیر ے۔ اس موقع پر بچے زیادہ خوش اور پراعتماد نظر آئے خواتین اور بچوں کے ساتھ شائقین نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے بچوں اور کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ،ایسے ٹورنامنٹ کاانعقاد ہونا ایک صحت مندمعاشرے کی عکاسی ہے۔











