سکھر: پی پی پی کے 55ویں یوم تاسیسس کے موقع پر پروقار تقریب کاانعقا د

20

سکھر۔30نومبر(اے پی پی): پاکستان پیپلز پارٹی کے 55ویں یوم تاسیسس کے موقع پر شاہ ہاﺅس میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی سکھر کے سیکریٹری رکن صوبائی اسمبلی سید اویس قادر شاہ، پی پی کے سابق مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ ، سید کمیل حیدر شاہ سمیت پی پی سٹی سکھر،پی پی سکھر ،پی پی تعلقوں، پی پی سکھر ڈویژن کے عہدے داروںو دیگر پی پی کی ذیلی تنظیموں کے عہدے داروں ، نومنتخب بلدیاتی یوسی چیئرمینز ، کونسلز، سابق یوسی چیئرمینوں، سابق کونسلر ز ، پی پی لیڈیز ونگ کے کارکنان سمیت جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماﺅں کہنا تھا کہ یوم تاسیس کا دن صرف پیپلز پارٹی کے لیے اہم نہیں ہے بلکہ ہر اس جماعت کے لئے اہم ہے جس نے پاکستانی عوام کو جمہوریت کا تصور اور نظریہ دیا ہے ،بانی پاکستان قائد اعظم نے کہا تھا پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت ہوگی لیکن بدقسمتی سے آمریت نے پارلیمانی جمہوریت کو سبوتاژ کر دیا ہے،55 سال قبل 30 نومبر کو پاکستان کے غریبوں،مزدوروں ہاریوں اور عام لوگوں کے حقوق کے لیے جدو جہد کرنے کے لیے قائد عوام شہیدذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی،بھٹو شہید نے پاکستان کو دو آئینی دستور دئیے،ایٹمی ری ایکٹر کی بنیاد رکھی اور ایٹمی ملک بنایا۔بی بی شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دی پاسپورٹ شناحتی کارڈ،پاک چین لازوال دوستی اوروطن عزیز میں زرعی اصلاحات لاکر، پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا کیا۔ تقریب میں کارکنان نے پی پی کے 55واں یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹا اور اپنے شہید قائدین کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے بھی عزم کا اظہار کیا ۔