ہرنائی، 01 دسمبر(اے پی پی):پی پی ایچ آئی کے چیف ایگزیکٹو اسفندیار بلوچ نے کہاکہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات انکی دہلیز پرفراہم کرنے کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات کئے گئے جس سے صوبے کے عوام استعفادہ حاصل کررہے ہیں ٹیلی ہیلتھ سنٹر کے ذریعے ڈاکٹروں اور مریض کو ایک آن لائن جدید نظام کے ذریعے رابطے میں لایا گیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع ہرنائی کااچانک دورہ کرنے کے دوران مختلف بی ایچ یوز کا معائنہ کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
چیف ایگزیکٹو (پی پی ایچ آئی) بلوچستان اسفندیار بلوچ نے کہاکہ ٹیلی ہیلتھ اور ٹیلی میڈیسن دونوں صحت سے متعلق ایک دوسرے سے منسلک سہولیات ہیں اس کا مقصد یہ ہے کہ دور دراز علاقوں میں مریضوں کو ہیلتھ کیئر پروفیشنلز سے منسلک کرنا ہے اور کہا کہ بلوچستان میں جیسے فاصلے بہت زیادہ ہیں اور دشوارگزار راستے ہیں ہیلتھ پروفیشنلز کا وہاں بیٹھنا ٹھہرنا مشکل ہے، اس میں ہم نے سوچا کیوں نہ ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جائے اس لئے صوبے کے مختلف اضلاع کے بی ایچ یوز کو ماہرین طب جن میں ڈرماٹولوجسٹ، گائناکالوجسٹ اور جنرل فزیشن، پیڈیاٹریشن بی ایچ یوز کے ٹیلی ہیلتھ سنٹرز کے ساتھ آن لائن موجود ہوتے ہیں جس صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کو ٹیلی ہیلتھ سنٹرز کے ذریعے بہترین طبی سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں بی ایچ یو غڑمی میں ٹیلی ہیلتھ سنٹر قائم کیا گیا ہے جس ضلع ہرنائی کے عوام کو ٹیلی ہیلتھ سنٹر کے ذریعے سے مریضوں کو ہیلتھ کیئر پروفیشنلز سے مفت اپنا علاج معالجہ اور چیک آف سہولت سے مستفید ہونگے۔
چیف ایگزیکٹو (پی پی ایچ آئی) بلوچستان اسفندیار بلوچ نے بی ایچ یو غڑمی ٹیلی ہیلتھ اور ٹیلی میڈیسن سنٹر کا تفصیلی معائنہ کیا ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر داؤد خان کاکڑ نے انہیں ٹیلی ہیلتھ سنٹر اور ضلع کے بی ایچ یوز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اسفندیار بلوچ نے بی ایچ یو زردآلو، بی ایچ یو گچینہ، بی ایچ یو بجلی، بی ایچ یو خدرانی، بی ایچ یو سزو، بی ایچ یو خوست کا بھی دورہ کیا اور بی ایچ یوز میں دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور سٹاف کی حاضریاں چیک کئے سٹاف کے مسائل سنے چیف ایگزیکٹو (پی پی ایچ آئی) بلوچستان اسفندیار بلوچ نے اس موقع پر سٹاف کو ہدایات کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور پابندی سے سرانجام دے فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف ایکشن ہوگا۔











