اوکاڑہ؛ ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد

15

اوکاڑہ،01دسمبر(اے پی پی):  ایڈز کے عالمی دن کے موقع پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آگاہی واک منعقدکی گئی۔واک کی قیادت انچارج ایڈز پروگرام ڈاکٹر نیہا عرفان نے کی واک میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔

 واک کے اختتام پرانچارج ایچ آئی وی سنٹر ڈاکٹر نیہا عرفان نے کہاکہ ایڈز کے عالمی دن پر کی گئی واک کا مقصد لوگوں کو ایڈز کے پھیلاؤ اور علاج سے آگاہ کرناہے۔ انہوں نے بتایا  ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم ایچ آئی وی سنٹر کامیابی سے چل رہا ہے جس کے اندرایڈزمیں مبتلا مریضوں کی سکریننگ، علاج اور پی سی آر کی فری سروسز فرہم کی جاتی ہیں۔