سکھر: صوبے بھر میں صنعتی زونز میں توسیع کی جارہی ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

41

سکھر۔ 02دسمبر(اے پی پی): صوبائی وزیر برائے صنعت ، تجارت اور امداد باہمی سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں صنعتی زونز میں توسیع کی جارہی ہےکراچی میں مزید دو ہزار ایکڑ پر صنعتی زون قائم کیا جارہا ہے انڈسٹری کے لئے الاٹ کئے گئے پلاٹس پر صرف انڈسٹری ہی قائم کی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے پلاٹس منسوخ کردئیے جائیں گے سکھر کے صنعت کاروں کے لئے سکھر میں ہی بائیومیٹرک کا انتظام کیا جائے گاسائٹ بورڈ میں سکھر کی نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جائے گاصنعتی زونز میں ترقیاتی منصوبوں میں متعلقہ چمبر آف کامرس کے نمائندوں کی شمولیت بھی یقینی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر انکے ہمراہ ایوان کے صدر بلال وقار خان ، نائب صدر گرداس وادھوانی، نائب صدر محمد کامل فاروقی و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے میں صنعتی ترقی کے خواہاں ہیں۔ صنعتی ترقی کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں ہے ،حکومت سندھ نے غیر ہنر مند فیکٹری ورکر کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی ہے اگر اس سلسلے میں شکایت ہے تو محکمہ لیبر سے رابط کیا جائے ،فیکٹری مالکان اپنے ورکرز کو کم از کم 26 ہزار روپے ماہانہ اجرت ادا کرنے کے پابند ہیںانہوں نے کہا کہ صنعتی پلاٹس کی الاٹمنٹ میں شفافیت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔