تھرپارکر؛ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مٹھی کی 110 سالہ فاؤنڈيشن ڈے کے حوالے سے  تقریب کا انعقاد

21

تھرپارکر،07 دسمبر(اے پی پی):گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مٹھی کی 110 سالہ فاؤنڈيشن ڈے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں سکول کے طالب علموں نے تقاریر اور مختلف اشوز پانی، درختوں کی حفاظت، صحت، تعلیم و دیگراں پر ٹیبلوز پیش کئیے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تھرپارکر شمس الدين راٹھور، ہیڈماسٹر ہائی سکول مٹھی محمد انور ساہڑ، تعلقه ایجوکیشن آفیسر محمد سلیم راہموں،مہیش کمار،سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہریش کمار سمیت دیگر متعلقہ افسران اور اسکول کے اساتذہ و شاگردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 مقررین نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ تھرپارکر کے شاگردوں میں آگے بڑھنے کی قابلیت موجود ہے مگر یہاں مواقع موجود نہیں ہیں ، ان کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، تھرپارکر میں تعلیم کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور اسکولوں میں بہتر تعلیم کے لیے سہولیات فراہم کی جا رہی ہے تاکہ تعلیم کو مزید بہتر بنایا جائے۔اور کہا ہائی اسکول مٹھی کو آج 110 دس سال مکمل ہو چکے ہیں،اس اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والے شاگرد آج بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔