ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا بوسن روڈ پر خصوصی صفائی آپریشن

20

ملتان،13دسمبر(اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا بوسن روڈ پر خصوصی صفائی آپریشن،چونگی نمبر9 سے بی زیڈ یو تک بھرپور صفائی کا عمل جاری و ساری ہے اور سوئیپنگ، سکریپنگ اور واٹر سپرنکلنگ کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے اور بوسن روڈ پر لگی ویسٹ بِن کو کلیئر کیا جارہا ہے اور بوسن روڈ کی سروس لین کی بھی صفائی کی جا رہی ہے کمپنی ورکرز کچہری چوک فلائی اوور، پل موج دریا کی صفائی میں بھی مصروف عمل ہیں اور کمپنی سی ای او حق نواز چوہان کی جانب سے  ائرپورٹ روڈ کی خصوصی صفائی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔