جلال پورپیروالہ؛شہداء اے پی ایس کی یاد میں تقریب کا اہتمام، بچوں کاشہداء سے محبت اور لواحقین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار

16

جلالپورپیروالا، 16دسمبر(اے پی پی):16 دسمبر کو جہاں پاکستان کے دولخت ہونے کا غم منایا جاتا تھا اسی روز ایک اندوہناک سانحہ آرمی پبلک سکول نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا،ملک کے دیگر شہروں کی طرح جلال پورپیروالہ میں بھی شہداء اے پی ایس کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا  جس میں نجی سکول کے بچوں نے شہداء سے محبت اور لواحقین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

سانحہ اے پی ایس کو سالوں گزر گئے لیکن آج بھی شہداء کا غم تازہ ہے جلال پورپیروالہ کے نجی تعلیمی ادارے میں وطن کے ننھے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے بچوں نے آرمی پبلک سکول کے ننھے شہداء سے خوب محبت کا اظہار کیا ۔

ماؤں کے لخت جگر ملک کے مستقبل کا بے دردی سے قتل کرنے والے دہشتگرد اپنی سفاکیت سے مذموم مقاصد حاصل کرسکے نہ ہی والدین اور بچوں کے حوصلے توڑ سکے البتہ اے پی ایس کے معصوم شہداء ملک کے کروڑوں بچوں کے دلوں میں امر ہوکر عظیم ملک کی اہمیت بتا گئے۔