پاکپتن، 16 دسمبر(اے پی پی):گورنمنٹ کالج برائے خواتین پاکپتن میں محکمہ بہبود آبادی کے اشتراک سے خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئیے پتلی تماشے کا اہتمام کیا گیا۔پتلی تماشے کے ذریعے فنکاروں نے چھوٹے کنبے اور خوشحال گھرانے جیسے موضوعات کو بڑے اچھے انداز میں پیش کیا۔خواتین کالج کی اساتذہ،طالبات اور حاضرین نے پتلی تماشے کو بے حد سراہا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی و دیگر مقررین کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح پاکپتن میں خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق آگاہی مہم جاری ہے۔اس مہم کا مقصد شہریوں میں خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ چھوٹے کنبے اور ماں بچے کی صحت جیسے موضوعات کو اجاگر کیا جا سکے اور ملک و قوم کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جایا جا سکے۔ تقریب میں پتلی تماشا اور تقاریر کے ذریعے اس بات پر زور دیا گیا کہ صحت مند معاشرے کے لئیے پیدائش میں وقفہ انتہائی ضروری ہے۔











