ڈی بی اے اوکاڑہ کے سالانہ انتخابات، امیدوار برائے صدر میاں طلعت محمود کی جانب سےتقریب کا انعقاد

10

اوکاڑہ،16دسمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں امیدوار برائے صدر میاں طلعت محمود اور جنرل سیکرٹری رائے ظہیر عباس کھرل کی جانب سے ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ، مسز فریحہ احسان ،ممبر پنجاب بار کونسل آصف شہزاد ، سابق ممبر سپریم کورٹ با ر کونسل میاں شفیق بھنڈارہ، غلام مصطفی صادق ،رانا اکرام ربانی ، ڈاکٹر عمررحمان، میاں محمدانور ، سابق صدور مقبول حسین شاکر ، چودھری ریاض الحق، نجم الثاقب نےامیدوار برائے صدر میاں طلعت محمود، امیدوار برائے جنرل سیکرٹری رائے ظہیر عباس کھرل اور ان کے گروپ کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کامیابیوں کی دعا کی۔