صحت عامہ کی سہولیات اور مراکز صحت کی بحالی و ترقی کے لئے بھرپور وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈاکٹر اختر ملک

21

ملتان،19 دسمبر(اے پی پی):صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور مراکز صحت کی بحالی و ترقی کے لئے بھرپور وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیہی مرکزصحت ایاز آباد مڑل دورے کے دوران کیا۔

صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے دیہی مرکز صحت ایاز آباد مڑل میں ایمبولینس اور الٹرا ساونڈ سروس کا بھی افتتاح کیا اور دیہی مرکز صحت ایاز آباد مڑل کے لیے 35لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے  ادویات کی عدم فراہمی کا نوٹس لیا اور سی ای او ہیلتھ ملتان کو فوری ادویات کا کوٹہ بڑھانے کا حکم جاری کیا اور دیہی مرکز صحت ایاز آباد مڑل میں صفائی کو بہتر بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے فراہم کردہ طبی سہولیات بارے بھی استفسار کیا اور عوامی شکایات پر کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا لوگوں کو ان کی دہلیز پر بروقت اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور کہا صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اراکین پنجاب اسمبلی میاں طارق عبداللہ، ملک سلیم لابر، ڈپٹی سیکریٹری ٹیکنیکل محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب ڈاکٹرماریہ ممتاز،  سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر غلام یٰسین صابر اور دیگر افسران ڈاکٹر اختر ملک کے ہمراہ تھے۔