جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے  پولیس افسران و جوان  کردار ادا کریں،آر پی اوملتان

15

ملتان۔21دسمبر  (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس افسران و جوان اپنا اہم کردار ادا کریں۔ترجمان ملتان پولیس کے مطابق آر پی او ملتان نے بدھ کو یہاں پولیس لائنز کا دورہ کیا۔ سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے ان کا استقبال کیا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔اس موقع پر آر پی او ملتان نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی اور پولیس لائنز میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔بعد ازاں آر پی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ کے ہمراہ پولیس دربار بھی لگایا۔پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ ملتان پولیس بہادر جوانوں کی فورس ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ملتان پولیس کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس دربار کے انعقاد کا مقصد افسران اور جوانوں کے مسائل سننا اور ان کو حل کرنا ہے،ہم سب ایک فیملی کی مانند ہیں اور مل کر جرائم کے خلاف لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف ملتان پولیس کا مورال بلند ہے، شرپسند عناصر کی کمر توڑنے کے لیے مربوط کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے بہتر منصوبہ بندی اور باہمی کواآرڈینیشن کے ذریعے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا جائے، ناکہ بندی اور گشت کے دوران حفاظتی انتظامات کو فوقیت دی جائے، کرائم فائٹنگ کیلئے مربوط سسٹم لانچ کیا گیا ہے، جس سے کرائم کو ڈیٹیکٹ  اور فائٹ کرنے میں مدد ملے گی،جرائم کے خاتمہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے