پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام ونٹر فیسٹیول کے سلسلے میں سالانہ نمائش گل داؤدی کا آغاز

7

ملتان، 23 دسمبر (اے پی پی ):  پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام ونٹر فیسٹیول کے سلسلے میں سالانہ نمائش گل داؤدی کا آغاز کر دیا گیا ۔سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری اور کمشنر ملتان محمد اشفاق احمد چوہدری نے نمائش کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری نے کہا کہ گل داؤدی کا انعقاد خوش آئند ہے ،شہریوں کے لیئے بہترین تفریح کا اہتمام کیا گیا ہے،ونٹر فیسٹیول سے عوام میں پھولوں اور دیگر سرگرمیوں کا شعور اُجاگر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تفریح اور صحت افزا سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

کمشنر ملتان اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ کہ پھولوں کے ساتھ ساتھ درختوں کی افادیت کی شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا،گرین بیلٹس اور پارکوں میں بھرپور شجرکاری کی جائے،گرین ملتان کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان ایسی تفریح اور صحت افزا ء سرگرمیوں کا اہتمام کرتا رہے گا،اس نمائش میں تمام عمر کے افراد کے لیئے تفریح کا سامان ہے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ گل داؤدی کی طرح جشن بہاراں بھی شاندار انداز سے منائیں گے،پھولوں کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے،نمایش میں فوڈ سٹالز،بچوں  کیلئے  جمپنگ کیسل اور میوزیکل نایٹ بھی ہو گی۔

 چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ہر سال نمائش کا انعقاد یقینی بنا رہے ہیں،پھولوں کی نمائش کا مقصد تفریح کے ساتھ ساتھ پھولوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنا بھی ہے، اس سلسلے کو جاری رکھے گے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین پی ایچ اے ملتان ملک امجد عباس ، ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال  اور ڈایریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرا بھی موجود تھے۔